آزادی مارچ دن بدن خونی مارچ میں تبدیل ہو رہا،عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصءعطاءاللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن آزادی مارچ خونی ہورہا ہے،عمران خان کو بہت سے کیسز میں سزا بھی ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا ءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دن بدن آزادی مارچ خونی ہوتا جارہا ہے اور کنٹینر کی سکیورٹی کی ذمہ داری کس کی ہے؟بھارتی فوج کی ایکس سروس مین کے ترجمان میجر نے عمران خان کیلئے چندہ دینے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ لانگ مارچ سے بھارت کا فائدہ ہے، اب سمجھ آگئی کہ بھارتی اور اسرائیلی شہریوں نے فارن فنڈنگ میں کیوں پیسے بھیجے تھے؟عمران خان کے ساتھ سیف نیازی کا نام فارن فنڈنگ کیسزمیں ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے دونوں کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں