عمران خان پر حملے کے ملزم بارے تشویشناک خبر آ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر فائرنگ کے مقدمے میں نامزد ملزم نوید کو تاحال گوجرانوالہ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا، ملزم نہ ہونے کے باعث ابھی تک گرفتاری بھی نہیں ڈالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اپنی مدعیت میں حملے کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے جسے تحریک انصاف کی قیادت نے مسترد کردیا ہے۔عمران خان پر حملہ کیس کی تفتیش گوجرانوالہ پولیس نے کرنی ہے اور ملزم نوید ان کی تحویل میں نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ملزم نوید کو حملے کے روز ہی موقع سے گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے گرفتاری تاحال نہیں ڈالی گئیتاحال یہ بھی معلوم نہیں کہ کیس کی تفتیش پولیس کرے گی، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کرے گی یا کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)۔پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حملے کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی لیکن ابھی تک وہ بھی نہیں بنائی گئی۔جے آئی ٹی بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے مقدمہ درج ہوتا ہے اور پھر جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں