سڈنی(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ شاہینوں نے جارحانہ انداز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ابتدائی10اوورز میں کسی نقصان کے بغیر 87رنز بنا لئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا سیمی فائنل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے دیئے گئے 153 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔اوپنر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم بیٹنگ کر رہے ہیں۔ محمد رضوان نے پہلے گیند پر ہی چوکا لگا دیا۔پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام پر 87 رنز بنا لیے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی پہلی گیند پر آوٹ ہونے سے بال بال بچ گئے، ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بابر اعظم کا کیچ ڈراپ ہو گیا۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کرایا۔ پہلے اوور میں ہی نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے فن ایلن کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔نیوزی لینڈ کا دوسرا کھلاڑی 38 کے مجموعی رنز پر آوٹ ہو گیا۔اوپنر ڈیون کانوے 20 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کا تیسرا کھلاڑی 49 کے مجموعی رنز پر آوٹ ہو گیا۔گلین فلپس 8 گیندوں پر 6 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔117 کے مجموعی رنز پر نیوزی لینڈ کا چوتھا کھلاڑی بھی آوٹ گیا۔ کین ولیمسن 42 گیندوں پر 46 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ڈیرل مچل نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے انہوں نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ جمی نیشم 12 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
