رانا ثناءاللہ کی صحت بارے اہم خبر آگئی

راولپنڈی(وقائع نگار)وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ کو آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(اے ایف آئی سی)ہسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے رانا ثناءاللہ کامکمل طبی معائنہ کیا،ڈاکٹرز نے رانا ثناءاللہ کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیرعلاج رانا ثناءاللہ نے اپنے آڈیو پیغام میں دو روز قبل کہا تھا کہ ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں،اتوار تک گھر آجاوں گا۔انہوں نے کہا تھا کہ کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے،دو تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں