اسلام آبادکے بعد پنجاب بھی بڑی تباہی سے بچ گیا،7مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کرلیا۔بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 5 ڈیٹونیٹرز، 39 پمفلٹس سمیت ممنوعہ لٹریچر،سٹیکرز اور کالعدم تنظیم کی ایک رسید بک اور 22 ہزار 870 روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار مشتبہ افراد سے 2 موبائل فون اور 3.8 میٹر لمبی تار بھی حاصل کرلی گئی ہے۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مشتبہ افراد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آرز)بھی درج کرلی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں