اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی سینیٹ میں مبینہ مدد سے متعلق ان سے منسوب بیان کا نوٹس لے لیا۔صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن میں جنرل باجوہ کی مدد سے متعلق خبرکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق کے حوالے سے نقل کیا گیاصدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کی مدد کرنے سے متعلق بیان صدر مملکت عارف علوی سے منسوب کیا گیا۔جنگ اخبار نے ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی۔