کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 7روپے 43پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کیلئے نومبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،فیصلے سے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک کے اپنے ذرائع سے بجلی کی پیداوار ی لاگت 27 روپے 13 پیسے رہی، سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی،چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ اگر وفاق کے الیکڑک کو بجلی نہ دے تو وہ تو پس جائیں گے،نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی،نیپرا نے کے الیکڑک سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے ایک ہفتے میں پلان بھی مانگ لیا۔کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔نیپرا کی جانچ پڑتال کے مطابق نومبرکے ایف سی اے کی مد میں کمی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ بنتی ہے،اکتوبر کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی سے چارج کیا گیا تھا،جوایک ماہ کے لیے کم ہوا تھا،رواں ماہ کا ایف سی اے پچھلے ماہ کی نسبت تقریبا 5 روپے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا،کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔نیپرا کی ہدایت کے مطابق لائف لائن ،300 یونٹس تک گھریلو ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں