اینٹی کرپشن ان ایکشن،اہم ن لیگی رکن قومی اسمبلی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف نے پٹواری سلیم اور ریاست علی کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے 157 ایکڑ 1 کنال اور 16 مرلے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد اشرف نے فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی بھی بنایا ہوا تھا۔ تاہم ملزم پر الزام ثابت ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔چودھری محمد اشرف پر 157 ایکڑ ایک کنال اور 16 مرلے سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے،ملزم چودھری محمد اشرف کو جعلسازی اور فراڈ کیس الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔چودھری محمد اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ 161 ساہیوال سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں