علی زیدی نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر ایسی بات کہہ دی کہ بلاول بھٹو آگ بگولہ ہو جائیں

کراچی(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو دیکھتیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے قاتلوں سے پارٹنرشپ کرلی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کاش بی بی زندہ ہوتی تو وہ دیکھتی کہ مسلسل پندرہ سال کی حکومت میں اس کے شوہر اور بیٹے نے سندھ میں عوام کے ساتھ اور پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے ساتھ کتنا ظلم کیا،بلاول بھٹو 9ماہ میں متعدد بار بیرون ممالک کے دورے کرچکےہیں،بینظیر بھٹو زندہ ہوتی تو وہ ضرور بلاول کو ملک کی خدمت پر توجہ دینے کے لیے زور دیتی،آج بھی سندھ میں غریبوں کے کھیتوں میں سیلابی پانی جمع ہے،سندھ حکومت کیا کررہی ہے،کسی کو کچھ پتہ نہیں،کاش بی بی زندہ ہوتی اور دیکھتی کہ آج اس پیپلزپارٹی نے کس طرح ملک کا بیڑا غرق کیا ہے،روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں سے سب چھین لیا ہے،کاش بی بی زندہ ہوتی تو دیکھتیں کہ سوا لاکھ بچے سکول نہیں جاسکتے، 75 فیصد سکول بھینسوں کے باڑے میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کاش بی بی زندہ ہوتی تو باپ اور بیٹے کو اسٹیبلشمنٹ کی گود میں پلتا ہوا دیکھتیں،کاش بی بی زندہ ہوتی تو شاید انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی پامالی پر آواز بلند کرتی اور شاید اس غیر فطری اتحاد کا حصہ نہ بنتی،بینظیر بھٹو زندہ ہوتی تو سندھ ہاوس میں خرید وفروخت کا کاروبار نہ ہوتا،بی بی زندہ ہوتیں تو دیکھتیں سندھ ہاوس میں ایم این ایز کی منڈی کس نے لگائی،بینظیر بھٹو ناظم جوکھیو قتل کیس پر خاموش نہ ہوتیں،بی بی زندہ ہوتیں تو دیکھتیں کہ سندھ حکومت کورونا فنڈ کھا گئی،بی بی زندہ ہوتیں تو دیکھتیں سیلاب متاثرین کے فنڈز پر عیاشیاں ہورہی ہیں،اور پولیس کس طرح آصف علی زرداری کی رکھوالی کررہی ہے دیکھتیں،کاش بے نظیر آج زندہ ہوتیں تو بے انتہا شرمندہ ہوتیں پیپلز پارٹی کی عوام دشمن حرکتوں پر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں