متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی دنگ رہ جائیں

دوبئی(بیورو رپورٹ)متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔
امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے اس سکیم کے تحت ملازمین جنوری 2023 سے چھٹیاں لے سکیں گے۔منصوبے کا مقصد یو اے ای کی معیشت کو فائدہ پہنچانا اور مضبوط کرنا ہے۔چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر اب عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
امارات کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک سال کی چھٹی کا پیکج تیار کیا ہے تاکہ یہ اماراتی شہری سرکاری ملازمت میں ہوتے ہوئے اپنے نجی کاروباری منصوبوں کو براہ راست دیکھ سکیں تاہم اس طویل چھٹی لینے کے باوجود اماراتی شہریوں کو پورے سال کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔یہ اعلان امارات کی ہیومن ریسورسز اتھارٹی نے کیا ہے۔یہ سہولت جولائی 2022 میں منظور کیے گئے انٹرینور پراجیکٹ کو عملی طور پر بروئے کار لانے کے لیے کیا گیا ہے۔انٹر پینور منصوبے میں اپنی شہریوں کو کاروبار میں آن کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی منظوری وزارتی کونسل نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کے زیر صدارت دی تھی۔اب 2 جنوری 2023 سے اس منصوبے پر عمل کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔انٹر پینور پراجیکٹ میں کئی کلیدی شعبوں سمیت کثیر الجہت شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکے گی۔جو اماراتی شہریوں کی انفرادی زندگی میں مستحکم مالی آسودگی کے علاوہ ریاستی معیشت کے لیے مفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں