کراچی(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت نے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی چھین لیا، آٹے کی قیمت بڑھتے ہی روٹی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق پاکستان میں ایک بار پھر گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور اس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق
دسمبر کے آخری ہفتے میں آٹے کی قیمت میں تقریباً تین فیصد(2.81 فیصد) تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ رواں ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کم از کم 200 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔
شہر قائد میں آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافے بعد آٹا 120 سے 140 کردیا گیا،جس کے بعد روٹی کی قیمت بھی 20 سے 25 کردی گئی ہے۔تندور مالکان رو رہے ہیں کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ بجلی،گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،وہ روٹی کی قیمتیں شوقیہ نہیں مجبوری کے عالم میں بڑھا رہے ہیں،آٹے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،ایسے میں 25 روپے کی بھی روٹی بیچ کر سارے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہا ہے۔آٹے کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے پہلے آٹا 120 کا بیچ رہے تھے اب 140 کا ہمیں فروخت کرنا پڑھ رہا ہے، جبکہ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 20 سے بڑھا کر25، 30 روپے کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ د±ودھ سے لیکر روٹی تک مہنگی ہوچکی ہے اور خواتین کہتی ہیں کہ روٹی بنانے کو گھر میں گیس نہیں،باہر سے روٹی منگوائیں تو روٹی مہنگی پڑتی ہے۔