لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس بھیج دیا ہے،منحرف ارکان کی رکنیت منسوخ کی جائے گی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے،الیکشن کمیشن سے امید تو نہیں لیکن اس ممبر کی رکنیت معطل ہونی چاہیے۔مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی درخواستوں پر ایکشن لے،لوٹا بننے والے اراکین کا مستقبل نااہلی ہے،عوام غداری کرنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی،ضمیر کا سودا کرنے والے پارٹی میں واپس نہیں آسکیں گے،پہلے بھی پارٹی سے غداری کرنے والے قصہ پارینہ بنے اور ان کا انجام بھی یہی ہوگا،پاکستان کی عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،اگر ایسی بھونڈی حرکتیں نہ کی ہوتیں تو الیکشن سے یوں بھاگنا نہ پڑتا۔
