ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی اتفاق رائے ضروری،سربراہ پاک فوج

کراچی(وقائع نگار خصوصی)پاک فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑسے گزر رہا ہے اور ملک کو اقتصادی و دہشت گردی کے چیلنجز درپیش ہیں جس سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نیول اکیڈمی کراچی آمد پر نیول چیف امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا-پاک فوج کے سربراہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم کو مجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا جب کہ مڈشپ مین نوفیل ملک کو مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل صورتحال سے گزررہا ہے، قومی ترقی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز میں اتفاق رائے ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں