سندھ ہائی کورٹ نے شہباز گل کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے مقدمے میں پولیس کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکتے ہوئے انسپکٹر جنرل( آئی جی)سندھ پولیس اور دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف سرجانی ٹاون،بریگیڈ اور رضویہ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔درخواست گزارکا موقف تھا کہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے پر لاہور کے تھانا مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہوچکا ہے،ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا۔ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،استدعا کی حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں