لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ بلند وبانگ عمارتیں ہل گئیں۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،ابتدائی طور پر زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 191 کلو میٹر اور جنوبی افغانستان تھا۔پنجاب،خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ بھارت،افغانستان،تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔