اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماوں نے سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں میاں اسلم اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ عمران خان کو سازش کے تحت ہٹایا گیا،سازش کے تحت ہی ان پر حملہ ہوا جس کے بعد وہ آج تک زیر علاج ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ذہنی معذور شخص کہتا ہے کہ عمران خان کو گولی نہیں لگی،ذہنی معذور شخص کا بیان قابل افسوس ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی کو جے آ ئی ٹی پر اعتراض ہے تو فورم موجود ہیں،البتہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان حملے پر جوڈٰیشل کمیشن بنایا جائے،جو تمام معاملات دیکھے اور تحقیقات میں رکاوٹ بننے والوں کو بے نقاب کرنا چاہئے۔