ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نئی دہلی(سپورٹس رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ٹینس ریکٹ لٹکا دوں گی،میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی،ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی،مجھے یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی،اب پلان یہ ہے کہ میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاوں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں