کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں محکمہ تعلیم کے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کابل سے افغان میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ مرد ملازمین شریعت کے مطابق داڑھی رکھیں اور باجماعت نماز ادا کریں۔ جبکہ ننگر ہار کے محکمہ تعلیم نے خواتین ملازمین کو کہا ہے کہ وہ حجاب کی پابندی کریں۔ حکمنامے پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کو برخاست کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل افغان حکام کی جانب سے صحت کے شعبے میں خواتین ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دینے کے بعد
عالمی فلاحی تنظیموں نے کچھ سرگرمیاں بحال کردیں ہیں جبکہ افغان حکام کا کہنا تھا کہ صحت سے متعلق فلاحی کاموں کو نہیں روکا گیا تھا۔ یاد رہے کہ حکومت نے 3 ہفتے پہلے افغان خواتین کے این جی اوز میں کام پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد غیرملکی این جی اوز نے افغانستان میں کام روک دیا تھا۔
