نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں مقامی انتظامیہ نے لاوڈ سپیکر پر زیادہ تیز آواز میں اذان دینے کا الزام لگاکر 7 مساجد پر جرمانہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کی ہائی کورٹ نے کڑی شرائط کے ساتھ مساجد میں لاو¿ڈ سپیکرلگانے کی اجازت دے رکھی ہے مگر انتہا پسند ہندو انتظامیہ سارے بھارت میں نفرت اور اشتعال انگیزی کے لیے آئے روز ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے مسلمان مسلسل دہشت زدہ رہیں۔اتر اکھنڈ کے شہر ہری دوار کی انتظامیہ نے شہر کی 7 مساجد پر یہ الزام لگاکر جرمانہ کردیا کہ ان مساجد میں لاوڈ سپیکر کا استعمال طے کردہ معیار سے زیادہ ہے۔انتظامیہ کے مطابق لاوڈ سپیکر کے استعمال سے متعلق ضابطے کی خلاف ورزی پر 7 مساجد کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن ان مساجد نے غیر تسلی بخش جواب دیئے،جس کے بعد ان مساجد میں سے ہر ایک پر 5،5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/zzzdfvfd-640x480.jpg)