تنخواہوں کی عدم ادائیگی، بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کے ملازم نے استعفیٰ دیدیا


مناما(بیورو رپورٹ)بحرین میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ ملازم کے طور پر کام کرنے والے محمد حسین نے ایک سال سے تنخواہ نہ ملنے پر استعفیٰ دیدیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم اوورسیز پاسپورٹ عملہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا، بحرین میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے پاسپورٹ ملازم نے تنخواہ کی عدم فراہمی پر نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔سفارتخانے کو بھیجے گئے استعفیٰ میں ڈی ای او مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ محمد حسین نے30 دن کا نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جون 2022ءسے جنوری 2023ء تک تنخواہ نہیں ملی، 8 مہینے کی واجب الادا تنخواہ دی جائے۔محمد حسین کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے سے سنگین مالی مشکلات کا شکار ہوں، بھاری دل سے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں