شہر رسول ﷺ کے سفر کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کے لئے بڑی خوشخبری


مدینہ منورہ(خصوصی رپورٹ)شہر رسول ﷺ کے سفر کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کے لئے مدینہ منورہ سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر رسول ﷺ مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔یہ مسجد مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں روضہ رسولﷺ کے سامنے المصلہ یا ”المناخہ“ کے علاقے میں واقع ہے۔مسجد ابوبکر الصدیق ؓعید کی نماز کی جگہوں میں سے ایک ہے، جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید ادا کی تھی۔ مسجد ابوبکر صدیقؓ کی بحالی اور تعمیر نو کی کارروائیوں میں مسجد کے منفرد طرز تعمیر کو محفوظ رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسجد کے 93 مربع میٹر کے رقبے پر اس کے پرانے فن تعمیر کو بحال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں