ایرانی صدر اچانک چین پہنچ گئے، کونسے بڑے معاہدے کیے جا رہے ہیں؟

چینی نشریاتی ادارے کے مطابق ملک میں 20 سال بعد پہلی بار ایرانی صدر نے دورہ کیا ہے. اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی مالیاتی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں. جہاں انہوں نے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کی. ملاقات میں جوہری توانائی اور یوکرین جنگ سمیت اہم عالمی ایشوز پر خیالات کا تبادلہ ہوا. صدر شی جنپنگ نے ایران کی چین کے ساتھ یکجہتی کو سراہا.
اس موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی چین کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
تین روزہ دورے کے دوران ایران کے وزیراعظم ابراہیم رئیسی چین کے وزیراعظم، وزیر توانائی اور وزیر تجارت سے ملاقات کریں گے. بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین ان تمام شعبوں میزن کئی معاہدے طے پانے کا امکان بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں