نوجوان بھارتی اداکارہ سوبی سریش چل بسیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت کی معروف ٹیلی ویژن ہوسٹ ، اینکر اور کامیڈین سوبی سریش 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ و کامیڈین سوبی سریش جگر سے متعلق مسائل کا شکار تھیں، سوبی کو جگر کی شدید خرابی پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں یرقان کی بھی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب وہ ہسپتال میں ہی انتقال کرگئی ہیں۔
سوبی کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سےگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں