معروف مراکشی فٹ بالر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

پیرس(سپورٹس ڈیسک)فرانس میں مراکش کی فٹ بال ٹیم کے معروف کھلاڑی اشرف حکیمی کے خلاف ایک 24 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے جمعے کو مراکش اور پی ایس جی کے لیے کھیلنے والے معروف ڈیفینڈر اشرف حکیمی کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم اشرف حکیمی کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا۔اشرف حکیمی سے جمعرات کو پیرس میں فرانسیسی تفیتیش کاروں نے جنسی زیادتی کے الزامات لگنے کے بعد پوچھ گچھ بھی کی تھی اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ اسی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اشرف حکیمی نے پچھلے اتوار کو انہیں اپنے گھر لے جانے کے لیے پیسے دیے تھے اور اس وقت پیرس میں واقعے گھر میں فٹ بالر کے بیوی اور بچے موجود نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے اتوار کو ہی پیرس کے ایک پولیس سٹیشن میں اشرف حکیمی کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کروائی تھی۔یاد رہے اشرف حکیمی گذشتہ سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں