واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی ریاست ٹینیسی کے سکول میں فائرنگ کر کے 3 کم سن طلبا سمیت 6 افراد کو قتل کرنے والی 28 سالہ لڑکی اوڈرے ہیل سے متعلق پولیس نے چشم کشا انکشاف کیے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “نے عالمی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ نیشول کے سکول میں فائرنگ کرنے والی قاتل لڑکی کو پولیس نے جوابی کارروائی میں مار دیا تھا، لڑکی کی شناخت 28 سالہ اوڈرے ہیل کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور لڑکی کے پاس سے سکول کا مکمل نقشہ تھا جس پر سیکیورٹی سمیت خارجی و داخلی راستوں کو نشان دہ کیا گیاتھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک حملہ آور سے ملنے والی اشیاءسے ا ندازہ ہوتا ہے کہ لڑکی نے حملہ مکمل تدبیر کیساتھ کیا ہے ۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ پہلے حملہ آور کی شناخت بطور لڑکی ہوئی تھی جو اسی سکول میں پڑھتی تھی تاہم اس کے رشتے داروں نے بتایا کہ وہ ٹرانس جینڈر ہے اور ذہنی الجھنوں کا شکار تھی ، تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اب تک قتل کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آور لڑکی سیکیورٹی فورسز سے لڑنے کے لیے مکمل تیاری سے آئی تھی اس کے پاس سے نقشے کے علاوہ 2 رائفلز اور ایک ہینڈ گن بھی ملی ہے ۔
