برف پگھلنے لگی، 8سال بعد ایران نے یواے ای میں سفیر مقرر کر دیا

دبئی:(ویب ڈیسک) سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کے بعد ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایران نے 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے۔
ِپاکستان ٹائم کے مطابق دو اہم اسلامی ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات قریب آنے لگے، اس سلسلے میں بڑی پیشرفت گزشتہ روز ہوئی جب ایران نے متحدہ عرب امارات کے لیے 8 سال بعد اپنا نیا سفیر نامزد کردیا۔ایران نے سینئر سفارتکار رضا امیری کو ابوظبی کے لیے سفیر مقرر کیا ہے جو 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر کے طور پر تعینات ہوں گے۔واضح رہے کہ ایران اورسعودی عرب نے بھی 2016 کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں