مسجد میں نامعلوم شخص کا امام پر چاقوسے حملہ، نمازیوں نے بروقت قابو کرلیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک )امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹرسن کی ایک مسجد کے امام پر فجر کی نماز کے دوران چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔موقع پر نمازیوں نے حملہ کرنے والے شخص کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا

 گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکل کر امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وارکرکے انہیں زخمی کر دیا۔اس موقع پر نمازیوں نے حملہ کرنے والے شخص کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا، دوران نماز مسجد میں تقریبا دو سو نماز ی موجود تھے۔حملے کے بعد امام مسجد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس نے حملہ آور کی عمر 32 سال بتائی ہے اور کہاہے کہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں