اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے پربھارتی کیپٹن برطرف

بھارت کی جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم) نے فروری 2019 میں اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے گرانے پر بھارتی ایئر فورس کے گروپ کیپٹن کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ میزائل حملے سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔ یہ واقعہ تقریباً ایک ہی وقت اور اسی دن پیش آیا تھا جب پاکستان ایئر فورس نے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے طور پر بھارت کی طرف سے سرحد کی خلاف ورزی کرکے بالاکوٹ پر حملہ کرنے کے خلاف پاکستانی فضائی حدود سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس پار کارروائی کی تھی۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی سی ایم نے بھارتی ایئر فورس کے گروپ کیپٹن کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے جنہوں نے فروری 2019 میں میزائل حملے سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔

خیال رہے کہ 27 فروری 2019 کو معمول کی مشن کے دوران بھارت کا ایم آئی 17 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایئر فورس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ تقریباً ایک ہی وقت اور اسی دن پیش آیا تھا جب پاکستان ایئر فورس نے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے طور پر بھارت کی طرف سے سرحد کی خلاف ورزی کرکے بالاکوٹ پر حملہ کرنے کے خلاف پاکستانی فضائی حدود سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس پار کارروائی کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جی سی ایم نے گروپ کیپٹن سمن رائے چودھری کو برطرف کرنے کا حکم دیا جو کہ دوستانہ میزائل حملے کے وقت سری نگر ایئر فورس اسٹیشن پر بھارتی ایئر فورس کے چیف آپریشن آفیسر تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی ایئر فورس افسر 9 میں سے 5 مقدمات میں مجرم قرار پائے جبکہ ایئر ہیڈکوارٹر کی طرف سے جاری کردہ عام حکم کی تعمیل نہ کرنے کا بھی قصوروار ٹھہرایا گیا کیونکہ انہوں نے ایم آئی 17 کو سری نگر سے ’دوست یا دشمن کی شناخت‘ کے بغیر جانے کی اجازت دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق افسر کو 27 فروری 2019 کو میزائل یونٹ کے اندر منتقل ہونے والی پرواز کی چیز تفویض کرنے کا بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے جس کے نتیجے میں میزائل سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گرایا گیا جس سے ریاست کو 133.31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔
درین اثنا واقع کے وقت سینیئر ایئر ٹریفک کنٹرول افسر کے فرائض سرانجام دینے والے ونگ کمانڈر شیام نئے تھانی کو چار مقدمات سے بری کیا گیا ہے جبکہ ایک مقدمے میں سخت تنبیہ کی گئی ہے۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کیسے عمل میں لایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں