الاباما(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست الاباما میں ہفتے کی شب نوجوان کی سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ینیٹ ایلن نے مونٹگمری ایڈورٹائزر کو بتایا کہ اس کا پوتا فل ڈوڈیل مرنے والوں میں شامل ہے جو اپنی بہن الیکسس کی 16 ویں سالگرہ منا رہا تھا کہ اس دوروان پارٹی میں فائرنگ کی گئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر میں کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فائرنگ کا واقعہ ریاستی دارالحکومت منٹگمری کے شمال مشرق میں واقع چھوٹے سے قصبے ڈیڈویل کے ڈانس اسٹوڈیو میں سویٹ 16 پارٹی کے دوران پیش آیا جس میں کم از کم 20 افراد کو گولی ماری گئی۔الاباما لا انفورسمنٹ ایجنسی (اے ایل ای اے ) کے ترجمان سارجنٹ جیریمی برکٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس افسوسناک واقعے 4 جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔اینیٹ ایلن نے مونٹگمری ایڈورٹائزر کو بتایا کہ اس کا پوتا فل ڈوڈیل مرنے والوں میں شامل ہے جو اپنی بہن الیکسس کی 16 ویں سالگرہ منا رہا تھا کہ اس دوروان پارٹی میں فائرنگ کی گئی۔اس واقعہ کے 12 گھنٹے بعد بھی قانون نافذ کرنے والے حکام نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کیں کہ فائرنگ کس نے کی اور کیوں،کیا کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا، اس کی شناخت کی گئی اور واقعہ میں کتنے لوگ زخمی ہوئے اور ان کی عمریں کیا ہیں۔سارجنٹ نے کہا کہ ہم اس وقت مزید کچھ شیئر نہیں کر سکتے، صرف اتنا بتاسکتے ہیں کہ یہ سالگرہ کی تقریب تھی جہاں فائرنگ ہوئی، مقامی میڈیا اور عینی شاہدین نے کہا کہ متعدد زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایف بی آئی سمیت وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
