چین نیوزی لینڈ کو برقی گاڑیاں درآمد کرنے میں سرفہرست

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نیوزی لینڈ کو برقی گاڑیاں درآمد کرنے میں سر فہرست رہا جو 12 ماہ کے دوران مارچ 2023 تک درآمدات کا 58 فیصد ہے۔
نیوزی لینڈ کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق درآمدی مالیت کے اعتبار سے کی گئی درجہ بندی کے مطابق 12 ماہ کے دوران مارچ2023 تک برقی گاڑیوں کی درآمد ات میں چار ممالک چین، جنوبی کوریا، یورپی یونین اور جاپان سرفہرست ہیں۔نیوزی لینڈ کے ادارہ شماریات کے بین الاقوامی تجارتی منیجر ایل ایلن نے کہا کہ برقی گاڑیوں کی درآمدات میں اضافے کے سا تھ رسد میں تنوع آ یا ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ مینوفیکچررز مکمل برقی ماڈلز جاری کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ میں برقی گاڑیوں کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2023 تک 12 ماہ کے دوران مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمدات میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔مارچ 2023 تک 12 ماہ کے دوران درآمد کی جانے والی مسافر گاڑیوں کی مجموعی مالیت 6.8 ارب نیوزی لینڈ ڈالرز(4.2ارب امریکی ڈالرز) تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ یہ مارچ تک کسی بھی 12 ماہ کے اندر خریدی گئی گاڑیوں کی سب سے بڑی قیمت کی نمائندگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں