چین میں ڈرون کے ذریعے سونا سمگل کرنے والا گروہ گر فتار

ہوہوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیارخطے میں پولیس نے سونے کی سمگلنگ کے لئے بغیرپائلٹ فضائی گاڑی کا استعمال کر نے والے گروہ کو گر فتار کر لیا ہے۔
مان ژولی شہر کے ادارہ عوامی تحفظ نے بتایا کہ اپریل میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 5.2 کلو گرام سونا ضبط کرلیا تھا۔گروہ کے زیراستعمال ڈرون خودکارطریقے سے سفر کرسکتا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 20 کلوگرام وزن لے جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار یوآن (تقریبا 36 ہزار 180 امریکی ڈالرز) ہے ایک مشتبہ شخص نے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ یہ ڈرون چین روس سرحد پر چینی علاقے سے روس کے ایک مقام پر روانہ ہوا جہاں گروہ کے ایک رکن ڈرون میں سونے کے ٹکڑے بھرے، اس کے بعد ڈرون نے واپس اڑان بھری اور گروہ کے دیگر ارکان کو سونے کے ٹکڑے فراہم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں