چوروں کی انکھی واردات، چلتے ٹرک سے بکریاں لے اڑے،ویڈیو وائرل

مہارشٹر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے علاقے مہارشٹرا میں چلتے ٹرک سے بکریاں چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہائے وے پر چلتے ٹرک سے بکریاں اٹھا اٹھا کر نیچے پھینکتا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بھارتی میڈیا میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ہائے وے پر چلتے ٹرک سے بکریاں اٹھا اٹھا کر نیچے پھینکتا ہے۔اس دوران آدھا درجن سے زائد بکریوں کو سڑک پر گرا دیتا ہے، اتنے میں ایک کار ٹرک کے پیچھے آتی ہے اور وہ شخص اس میں اتر کر رفو چکر ہو جاتا ہے۔ابتدا میں سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو پاکستان سے منسوب کیا گیا تاہم سڑک کنارے بورڈ نے اس کی ساری حقیقت کھول دی۔یہ واقعہ بھارت کے علاقے مہارشٹرا میں پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں