Charles has become head of the Commonwealth, an association of 56 independent countries and 2.5 billion people. For 14 of these countries

برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی،کب کیا ہوگا؟جانئے

بکھنگم (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی بادشاہ چارلس (سوم) کی تاجپوشی کی شاہی تقریب کل ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تقریب میں کب کیا ہوگا؟ تقریب تاجپوشی میں شرکت کیلئے بادشاہ چارلس کا قافلہ صبح برطانوی وقت کے مطابق 10 بج کر 20 منٹ پر بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبے کیلئے روانہ ہوگا۔صبح گیارہ بجے ویسٹ منسٹر ایبے میں تقریب تاجپوشی کا آغاز ہوگا، بادشاہ چارلس کو دن 12 بجے تاج پہنایا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ تقریب تاجپوشی میں شرکت کیلئے بادشاہ چارلس کا قافلہ صبح برطانوی وقت کے مطابق 10 بج کر 20 منٹ پر بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبے کیلئے روانہ ہوگا۔بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر ڈائمنڈ جوبلی سٹیٹ کوچ میں سوار ہوں گے، جسے چھ ونڈسر گرے گھوڑے کھینچیں گے، اسٹیٹ کوچ کے گرد بادشاہ کے محافظ موجود ہوں گے۔بادشاہ چارلس کا قافلہ بکھنگم پیلس سے 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے صبح 11 بجے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے گا۔صبح گیارہ بجے ویسٹ منسٹر ایبے میں تقریب تاجپوشی کا آغاز ہوگا، بادشاہ چارلس کو دن 12 بجے تاج پہنایا جائے گا۔برطانوی بادشاہ چالس کی تاجپوشی کے بعد چرچ آف انگلینڈ کے پادریوں اور کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کی قیادت میں چرچ سروس ہوگی جو ایک بجے تک جاری رہے گی۔تقریب تاجپوشی کیلئے شاہی خاندان کے ارکان، عالمی سربراہان، سول سوسائٹی کے اراکین سمیت 2 ہزار 300 افراد ویسٹ منسٹرایبے میں موجود ہوں گے۔تقریب کے بعد بادشاہ چارلس ملکہ کمیلا پارکر کے ہمراہ گولڈ اسٹیٹ کوچ میں سوار ہوکر بکھنگم پیلس لوٹ جائیں گے، ان کے ساتھ شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہوں گے۔تقریباً سات ہزار برطانوی اور دولت مشترکہ کے فوجی پریڈ میں حصہ لیں گے جبکہ بادشاہ چارلس اور ملکہ بکھنگم پیلس کے باہر ہجوم کا استقبال کرنے اور رائل ائیر فورس کا فلائی پاسٹ دیکھنے کیلئے تقریباً 2:15 بجے بالکونی میں نمودار ہوں گے۔تقریب تاجپوشی کے بعد اتوار کو تقریبات جاری رہیں گی، برطانیہ بھر میں ’بگ کورونیشن لنچ‘ اور’اسٹریٹ پارٹیز‘ ہوں گی۔اتوار کو رات آٹھ بجے ونڈسر کیسل میں ’کورونیشن کانسرٹ‘ منعقد ہوگا جس میں ایک ہزار افراد شریک ہوں گے جبکہ پیر 8 مئی کو برطانیہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں