The mother of Udi prince Mansoor bin Nasir bin Abdulaziz Al Saud has passed away. The funeral prayer of the deceased will be offered at the Imam Turki bin Abdullah Mosque in Riyadh on Monday.

سعودی شہزادے کی والدہ انتقال کرگئیں

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شہزادے منصور بن ناصربن عبدالعزیز آل سعودکی والدہ انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نمازجنازہ پیرکو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں سعودی شہزادہ منصور بن ناصربن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال کی خبردی گئی۔ایوان شاہی کے اعلامیے کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ پیرکو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز عصرکے بعد ادا کی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں