What is the reality of 'Lahori diamond in Queen Kamila's necklace'?

’ملکہ کمیلا کے ہار میں لاہوری ہیرا‘حقیقت کیا ہے؟

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) تاج پوشی کی تقریب کے موقع پر ملکہ کمیلا کو کوئین میری کا تاج پہنایا گیا۔یہ ہار اصل میں ملکہ وکٹوریہ کے لیے بنایا گیا تھا جسے ملکہ الزبتھ بھی خاص تقاریب میں پہنا کرتی تھیں۔ یہ ہیرے اصل میں پنجاب کے علاقے لاہور کے خزانے کا حصہ تھے جو 1849 تک پاکستان کے پاس رہا۔تاہم جب اس علاقے پر جب برطانوی نوآبادیت نے قبضہ کرلیا تو اسے 1851 کے دوران ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں ملکہ کمیلا نے تاجپوشی کا مخصوص ہار پہنا جو سال 1858 میں بنایا گیا تھا، یہ ہار زیورات بنانے والی کمپنی گیرارڈ نے ڈیزائن کیا تھا جس میں 25 شاندار ہیروں کی لڑی اور 22.48 قیراط کا بڑا ہیرا شامل تھا جو لاہوری ہیرے کے نام سے معروف ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ یاہو کی رپورٹ میں رائل کلکشن کی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا، رپورٹ کے مطابق یہ ہیرے اصل میں پنجاب کے علاقے لاہور کے خزانے کا حصہ تھے جو 1849 تک پاکستان کے پاس رہا۔تاہم جب اس علاقے پر جب برطانوی نوآبادیت نے قبضہ کرلیا تو اسے 1851 کے دوران ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا۔یہ ہار ملکہ وکٹوریہ کا پسندیدہ تھا جسے 1902 میں ملکہ الیگزینڈرا نے پہلی بار تاجپوشی کی تقریب میں پہنا تھا، اس کے بعد 1911 میں ملکہ میری نے اور 1937 میں ملکہ الزبتھ نے زیب تن کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں