Sheikh Muhammad bin Khalil, the Pakistani-origin imam of Masjid Nabawi, has passed away

مسجد نبوی کے پاکستانی نژاد امام شیخ محمد بن خلیل انتقال کرگئے

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد نبوی میں تراویح پڑھانے والے ا پاکستانی نڑاد امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔ امام مسجد نبوی شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عرب میڈیانے بتایا ہے کہ شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ وہ آج مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفن بھی مدینے میں ہی ہوگی۔سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاریوں میں سے ایک تھے اور ان کے کئی شاگرد سعودی عرب کی مقدس مساجد میں امام کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں