لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار شان شاہد نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے تحریری معافی نامے کا مطالبہ کر دیا۔ شان شاہد نے لکھا کہ “میں بحیثیت پاکستانی، حکومت پاکستان کے توسط سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر تحریری معافی نامے کا مطالبہ کرتا ہوں، اس وقت مزید سفارتی تعلقات نہیں، احترام باہمی ہونا چاہیے۔ پاکستان کو مضبوط بیانیے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اس اقدام کو ان کے اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مہمان کو گھر بلا کر اس کی بے عزتی کرنا ان کی ثقافت نہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطاب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکار شان شاہد نے لکھا کہ “میں بحیثیت پاکستانی، حکومت پاکستان کے توسط سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر تحریری معافی نامے کا مطالبہ کرتا ہوں، اس وقت مزید سفارتی تعلقات نہیں، احترام باہمی ہونا چاہیے۔ پاکستان کو مضبوط بیانیے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ “یہ سیاست کی نہیں بلکہ پاکستان کی بات ہے، تمام تر سیاسی اختلافات سے قطع نظر ہمیں بحیثیت پاکستانی، بھارت پر پابندی کی تحریک کے حوالے سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں بھارت کی جانب سے معافی مانگنے تک پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے اور مزید کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے”۔
I as a Pakistani call upon @GovtofPakistan and demand a written apology on the remarks of Indian forgein minister .no more diplomatic ties #respect shld b #mutual Pakistan must respond .. with stronger narrative .#banindia @BBhuttoZardari @Shahidmasooddr @2Kazmi @MirMAKOfficial pic.twitter.com/WgSiRKGiey
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 5, 2023
دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اس اقدام کو ان کے اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مہمان کو گھر بلا کر اس کی بے عزتی کرنا ان کی ثقافت نہیں۔ اس حوالے سے بالی ووڈ کے ہدایتکار رام سبرامنیا ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “ایس جے شنکر نے پاکستان کے وزیر خاجہ بلاول بھٹو کو بھارت مدعو کیا اور پھر ان کی توہین کی,یہ ہماری ثقافت نہیں۔ اگر آپ اس طرح کا برتاو اختیار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دوبارہ مدعو نہ کریں جناب۔ آپ اپنی گندی سیاست سے ہماری روایت سے انحراف کر رہے ہیں”۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کا دورہ کیا ،جہاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے انہیں”دہشت گردی کی صنعت کو فروغ دینے والا، جواز فراہم کرنے والا ترجمان” قرار دیا “۔
It’s not about politics it’s about Pakistan ????????we as Pakistanis should unite on our #banindia movement regardless of our political differences we must support ????????..until the apology .. no more talks #mutualrespect pic.twitter.com/p1KWOrfBjv
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 5, 2023