مدینہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حج بیت اللہ کی خواہش رکھنے والا ملتان کا نوجوان ثاقب رحمان 85 دنوں میں سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کر کے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر 85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹر سفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچا۔
”پاکستان تائم“ کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر 85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹر سفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسول پر حاضری دی،جہاں پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے اسکا پرتپاک استقبال کیا۔ ثاقب رحمان کا کہنا ہے کہ ”مدینہ منورہ پہنچ کر دلی اور روحانی سکون میسر ہوا جبکہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے“.
