ایمبولینس کاکرایہ نہ ہونے پر باپ اپنے بیٹے کی لاش تھیلے میں جانے پر مجبور،مودی کے روشن بھارت سے انتہائی دردناک کہانی سامنے آگئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی صوبہ مغربی بنگال میں ایمبولینس کے کرائے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے ایک مجبورباپ کو اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی لاش مجبورا تھیلے میں لے جانا پڑی،اس غمزدہ باپ کو اپنے 6ماہ کے بچے کی لاش سلی گوڑی سے تقریبا 200کلومیٹر دور آبائی گاﺅں کالیا گنج تک ایک تھیلے میں رکھ کر بس کے ذریعے لے جانا پڑی۔
متاثرہ شخص اشیم دیب شرما نے میڈیا کو بتایا کہ سلی گڑی کے ایک سرکاری ہسپتال میں میرےبچے کا علاج چل رہا تھا، گزشتہ رات اس کا انتقال ہوگیا، علاج پر 16ہزار روپے خرچ کردیئے تھے اور جب لاش لے جانے کیلئے ایمبولینس والے سے بات کی تو اس نے 8ہزار روپے مانگے، لیکن میرے پاس مطلوبہ رقم نہیں تھی۔
متوفی بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس نے بچے کی لاش ایک تھیلے میں ڈالی اور سلی گوڑی سے تقریبا 200کلومیٹر دور اپنے گھر کالیا گنج کیلئے ایک بس پر سوار ہوگیا، اس نے کسی کو اس کی بھنک نہیں لگنے دی کیونکہ اسے خوف تھا کہ اگر مسافروں یا بس کے کنڈیکٹر کو حقیقت کا علم ہوگیا تو وہ اسے بس سے اتار دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس نے مفت سرکاری ایمبولینس خدمات فراہمی سکیم کے تحت ایمبولیس آپریٹر سے منت سماجت بھی کی لیکن اس کا کہنا تھا کہ مفت خدمات صرف مریضوں کیلئے ہے، لاشوں کیلئے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں