چین نے پانی کے قومی نیٹ ورک کی تعمیر بارے رہنما اصول جاری کر دیئے

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی حکام نے تحفظ آب کی صلاحیت بڑھانے کی کوششوں کے لئے قومی آبی نیٹ ورک کی تعمیر بارے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز 2035-2021 کے عرصے میں قومی آبی نیٹ ورک کی تعمیر میں ملک کے کام کو رہنمائی فراہم کرے گی۔رہنما اصول میں 2025 تک چین قومی آبی نیٹ ورک بارے بڑے منصوبوں کی ایک کھیپ تیار کرےگا اور آبی وسائل کی تقسیم، شہری و دیہی علاقوں کو پانی کی فراہمی، سیلاب پر قابو پانے ، نکاسی آب، پانی کے ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے اسمارٹ نیٹ ورکس میں کمزور روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنا شامل ہے۔رہنما اصول کے مطابق پانی نیٹ ورک منصوبوں کی انٹیلی جنس بہتر ہوگی اور اس وقت تک ملک میں تحفظ آب کی ضمانت کی صلاحیت بڑھے گی۔رہنما اصول میں بتایا گیا ہے کہ 2035 تک توسیع پانے والے طویل مدتی اہداف میں قومی پانی کے نیٹ ورک تشکیل، صوبائی، بلدیاتی اور کانٹی سطح پر پانی نیٹ ورک کی تشکیل اور قومی تحفظ آب نظام کا فروغ شامل ہے جو سوشلسٹ جدیدیت کے تقاضے پورے کرتا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں