ممبئی (شوبز رپورٹر )بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی سوتیلی بہن پوجا بھٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں حیران کن انکشاف کردیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق انوپم کھیر شو میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی سوتیلی بہن پوجا بھٹ کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی اور کہاکہ پوجا بھٹ کے ساتھ میرا تعلق کوئی “دکھاوا” نہیں ہے بلکہ پہلے سے اور زیادہ مضبوط ہوگیا ہے ، لوگ ہمیشہ کہتے ہیں
کہ آپ کی ایک سوتیلی بہن، سوتیلی ماں ہے لیکن میں نے ان باتوں پر توجہ نہیں دی بلکہ ہمارا تعلق پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگیا ہے اور پہلے سے زیادہ ہم ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔ پوجا بھٹ کا اپنے والد کی دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہیش اور سونی کے اکٹھے ہونے سے پہلے اس کے والدین کی شادی طویل عرصے سے ختم تھی جس کے بعد میرے والد نے دوسری شادی کرنے کو ترجیح دی ۔ پوجا کا کہنا تھا کہ ہمیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ہم ایک الگ خاندان ہیں بلکہ ہمارا تعلق پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے