لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اپنی اسلام دشمنی سے باز نہ آ سکا،ایک اور اسلام دشمن فلم ریلیز کرنے کی تیاری کر لی۔
گزشتہ برس کی متنازع بولی وڈ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ اور گزشتہ ماہ مئی میں ریلیز کی گئی اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے بعد بولی وڈ کی ایک اور آنے والی اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔’72 حوریں‘ کا ٹیزر 4 جون کو جاری کیا گیا، جس کے بعد لوگوں نے اس پر تنقید کرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے سے قبل ہی اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
مختصر ٹیزر میں اسامہ بن لادن، حافظ سعید، اجمل قصاب اور دیگر افراد کی تصاویر دکھائی گئی ہیں جب کہ پس پردہ آواز میں بتایا گیا کہ ان تمام افراد نے مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلائی۔مختصر ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی اسلام مخالف ہوگی اور مسلمانوں کو دہشت گرد کرداروں کے طور پر دکھایا جائے گا۔مختصر ٹیزر میں بتایا گیا ہے کہ ’72 حوریں‘ کو ا?ئندہ ماہ 7 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔ٹیزر ریلیز ہوتے ہی ہزاروں افراد نے فلم کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے اس کی ریلیز روکنے کا مطالبہ کیا۔