بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ایک اور راکٹ خلا میں بھیج دیا اور لی جیان1 وائے ٹو کیرئیر راکٹ 26 سیٹلائٹس لے کرخلا میں روانہ ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ ا?ج چینی وقت کے مطابق دوپہر سوا بارہ بجے چین کے شمال مغربی علاقے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سیروانہ ہوا جس کے ذریعے مقررہ مدار میں تجرباتی سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو بھیجا گیا۔سیٹلائٹس بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کی تصدیق اور کمرشل ریموٹ سینسنگ انفارمیشن سروسز کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
