ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سویلین جوہری پروگرام کو فروغ دے رہا ہے، امریکا کے ساتھ بعض امور پر ہمارے اختلافات ہیں، ایسا طریقہ کار تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے سویلین جوہری ٹیکنالوجی پر مل کر کام کر سکیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بعض امور پر ہمارے اختلافات ہیں، ایسا طریقہ کار تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے سویلین جوہری ٹیکنالوجی پر مل کر کام کر سکیں، ہم اس پروگرام پر آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پاس موجود یورینیم کو افزودہ کرنے اور پھر ایندھن فروخت کرنے کیلئے امریکی ٹیکنالوجی کی درخواست کی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بصورت دیگر وہ مدد کیلئے چین، روس یا فرانس کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔