نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )کئی سالوں کی تلاش کے باوجود شادی کے لیے لڑکی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر بھارتی شہری نے خود کشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا کے 36 سالہ کسان منجوناتھ نگانور شادی کا خواہش مند تھا اور گزشتہ 8 برس سے اپنے لیے لڑکی دیکھ رہا تھا تاہم ناکامی کے بعد وہ شدید مایوس ہو گیا اور زہر پی لیا۔اپنی جان لینے سے پہلے لکھے گئے نوٹ میں اس نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تھا۔نوٹ میں آنجہانی کسان کا کہنا تھا کہ دلہن نہ ملنے سے اس کے والدین پریشان ہیں،ناامیدی اور مایوسی سے مغلوب ہو کر میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر کے مختلف پہلوﺅں سے تفتیش شروع کر دی۔