پاکستانی نژاد طالبعلم نے امریکا میں صدارتی ایوارڈ جیت لیا

کوئٹہ (وقائع نگار)امریکا میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد طالب علم شاہ زین آفریدی نے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ جیت لیا۔
”پاکستان ٹائم”کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی طالب علم شاہ زین آفریدی کو یو ایس پریزیڈنٹ ایجوکیشن ایوارڈ 2023 شاندار تعلیمی کیرئیر کے اعتراف میں نوازا گیا۔
شاہ زین آفریدی نے نیو جرسی کے فلپ جی وروم اسکول میں گریڈ 8 تک اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔شاہ زین آفریدی کو شاندار تعلیمی کیرئیر پر ہائی ٹیک اسکول نیوجرسی میں اسکالرشپ کی بنیاد پر داخلہ بھی مل گیا ہے جہاں وہ بغیر کوئی فیس ادا کیے اپنا شاندار تعلیمی سفر جاری رکھیں گے۔شاہ زین کا تعلق کوئٹہ کی ایک آفریدی فیملی سے ہے اور انہوں نے اپنی شاندار کامیابی کا کریڈٹ والدہ کو دیا ہے۔شاہ زین آفریدی کا کہناتھا کہ تعلیم کے میدان میں کامیابی والدہ کی رہنمائی اور سخت محنت کی وجہ سے حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں