دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دولت ،طاقت اور عہدے کا نشہ کسی بھی شخص کو اس کی ’اوقات‘سے باہر کردیتا ہے،دولت کا گھمنڈ اور غرور کبھی کبھی انسان کو ایسی جگہ لا کر مارتا ہے کہ اس کے تصور میں بھی نہیں ہوتا،پاکستان میں نو دولتئے جگہ جگہ شیخیاں بکھیرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم پاکستانی قانون ایسے افراد کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے تاہم متحدہ عرب امارات(یو اے ای )میں ایسا نہیں ہے،وہاں قانون کی حکمرانی قائم ہے اور کسی بھی شخص کو ماورائے قانون کسی اقدام کی اجازت نہیں،اسی لئے رقبے کے لحاظ سے”چھوٹا سا دبئی“دنیا کے بڑے بڑے ملکوں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے،دبئی میں گاڑیوں کے شورم میں”شیخیاں بگھارنے“والے ایسے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو دولت کے نشے میں دھت ہو کر معاشرے کی اخلاقی قدروں کی پامالی کا سبب بن رہا تھا۔
النيابة العامة في الإمارات تأمر بحبس مقيم، بعد ظهوره بمقطع داخل معرض للسيارات الفارهة.
pic.twitter.com/DWvNQxNLyd— Gorgeous (@gorgeous4ew) July 9, 2023
یہ بھی پڑھیں:ترک کاروباری شخصیت کی شاہانہ شادی،اتنا زیادہ خرچ کہ عرب میڈیا بھی تلملا اٹھا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں محکمہ برائے الیکٹرانک کرائم اور افواہ نے عوامی مفادات کے لیے نقصان دہ ویڈیو بنانے اور اسے شیئرکرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا۔ گرفتارکیے جانے والے شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رائے عامہ متاثر کرنے والی اس ویڈیو میں مذکورہ شخص کچھ ایسی حرکات کرتا نظرآرہا ہے جو اماراتی شہریوں کی ساکھ کو ناشائستہ اورمضحکہ خیز بنانے کی کوشش نظرآتی ہیں۔ویڈیو میں عرب امارات کے قومی لباس میں ملبوس ایک شخص کو لگڑری گاڑیوں کے شوروم میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہےجہاں وہ خاتون ملازم کو مخاطب کر کے پوچھتا ہے کہ اس شوروم کا مینیجر کہاں ہے؟خواتین کے بتانے پر جواب میں وہ شخص اسے نوٹوں کی گڈی تھماتے ہوئے کہتا ہے،’اس کی کافی پی لینا۔اس کے بعد وہی شخص شوروم کے مالک سے گفتگو میں خاصی ’اکڑ‘ کے ساتھ شو روم میں موجود مہنگی ترین گاڑی کی قیمت پوچھتا ہے۔ 22 لاکھ درہم کی قیمت سننے کے بعد شیخی بھرے جواب میں اس کا کہنا ہے کہ،کچھ اور دکھائیں یہ تو میرا ڈرائیور چلائے گا۔یہی نہیں اس ویڈیو میں شوروم کا رعونت بھرا دورہ کرنے والے کے ہمراہ 2 لوگ بظاہر نوٹوں کی گڈیاں اٹھائے گھومتے نظر آ رہے ہیں۔اٹارنی جنرل آفس کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق ویڈیو متحدہ عرب امارات کے مروجہ سوشل میڈیا اخلاقیات سے متصادم ور معاشرے کیلئے تکلیف دہ ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے شو روم مالک کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ مواد پوسٹ کرتے وقت قانونی اور اخلاقی ضوابط کی لازمی پابندی کریں۔
یہ بھی پڑھیں:400 سال سے گمشدہ شاہکار پینٹنگ مل گئی،قیمت کتنی ہوسکتی ہے؟جان کر حیران رہ جائیں