دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر پبلک سیکٹر کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا اور یوں21 جولائی بروز جمعہ ہجری نئے سال کے موقع پر وفاقی حکومت میں کام کرنے والوں کے لیے چھٹی ہوگی۔
عمان نے بھی نئے ہجری سال 1445 کو منانے کی تاریخ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے جہاں جمعرات 20 جولائی کو اسلامی نئے سال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین حکومتی سطح پر دی جانے والی اس تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے۔
![متحدہ عرب نے اسلامی سال کے آغاز پر سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/12-2.jpg)