tranport minister arrested

رشوت لینے کے الزام میں وزیر ٹرانسپورٹ گرفتار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد بدعنوانی کے محکمے نے وزیر ٹرانسپورٹ کوکرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کے وزیر ٹرانسپورٹ کوکرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، ایس اسوارن کو کرپشن کے الزام پر انسداد بدعنوانی کے محکمے نے گرفتار کیا ۔ اسی کیس میں سنگاپور کے ایک ارب پتی بزنس ٹائیکون سے بھی تفتیش جاری ہے۔
سنگاپور کے کرپٹ پریکٹس انویسٹی گیشن بیورونے ایک بیان میں وزیرٹرانسپورٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار کیا گیا تھاتاہم بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن مجید کی بے حرمتی پر چین کا بھی دوٹوک موقف آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں