اوتاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا نے بھارت کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کو روک دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کینیڈا میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کینیڈا نے ہم سے درخواست کی ہے کہ نئے تجارتی معاہدے کے لیے جاری بات چیت روک دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم سے اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا تجارتی معاہدے کے حوالے سے نصف درجن سے زائد مرتبہ مذاکرات کر چکے ہیں۔ یہ مذاکرات مارچ 2022 میں ارلی پروگریس ٹریڈ ایگریمنٹ کے سرکاری بینر کے تحت شروع کیے گئے تھے۔ایسے عبوری معاہدوں میں عام طور پر تجارتی سامان کی وسیع رینج پر کسٹم ڈیوٹی میں خاطر خواہ کمی یا خاتمہ شامل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں سرحد بند کرنے باوجود پناہ گزینوں میں کمی کے بجائے اضافہ